پوت کے پاؤں پالنے میں: گھانا کے ڈیڑھ سالہ بچے نے خود کو دنیا کا کمسن ترین مرد مصور منوالیا

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری طور پر دنیا کے سب سے کم عمر مرد مصور کے طور پر پہچانے جانے والے گھانا کے بچے کی والدہ نے اپنے بیٹے کی فنکارانہ صلاحیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا سپوت آرٹ کی دنیا میں بہت جلد کامیابیاں سمیٹ لے گا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق محض ایک سال اور 152  روزکی عمر میں ایس لیام نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے۔بچے کی والدہ چنٹیلے کوکووا ایگھن خود بھی 8 برس سے پینٹنگز کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ رنگوں کی ہم آہنگی سے بخوبی واقف ہے یعنی وہ یہ بات خوب جانتا ہے کہ کون سا رنگ کس رنگ کے ساتھ اچھا لگے گا۔ایگھن نے کہا کہ انہیں پہلی بار بچے کی صلاحیتوں کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ صرف 6 ماہ کا تھا۔ایس لیام کو گزشتہ پیر کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایگھن نے کہا کہ جب میں نے اپنی ای میل کھولی اور مجھے پتا چلا کہ میرے بچے نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے تو میں روپڑی اور خدا کا شکر ادا کیا.

تاہم ریکارڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیےایس لیام کو ایک پیشہ ورانہ نمائش کا حصہ بننے کی ضرورت ہوگی جہاں اس کا کام عوام کے لیے رکھا جائے اور فروخت ہو۔ایس لیام کے کام کی گزشتہ دسمبر سے جنوری کے شروع تک دارالحکومت اکرا کے میوزیم آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نمائش کی گئی۔ وہاں بچے کے بنائے گئے 10 فن پارے فروخت ہوئے تھے۔ آئندہ جولائی میں 2 سال کے ہوجانے والے غیرمعمولی صلاحتیوں کے حامل اس بچے  نے اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران اب تک اپنی 15 پینٹنگز فروخت کی ہیں اور جلد ہی ایک نیلامی کی میزبانی بھی کرنے والا ہے۔تاہم چوں کہ یہ ابھی ایک معصوم بچہ ہے لہٰذا اس کا فن کی دنیا میں یہ غوطہ لگانا بہرحال غیر ارادی عمل ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت ’سنگل مدر‘ انہیں اس بات کی ضرورت بھی ہوتی ہے کہ ان کے کام دوران ان کا بچہ ایسی کسی سرگرمی میں مصروف رہے تاکہ وہ بھی اپنی پینٹنگز ودیگر کاموں پر توجہ دے سکیں۔

بچے کے پہلے شاہکار کو ’کرال‘ (رینگنا) کا نام دیا گیا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا بیٹا گھانا کے فنکار اماوکو بوفو کے نقش قدم پر چلے گا جنہوں نے آرٹ کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔والدہ نے کہا کہ جہاں تک بین الاقوامی فنکاروں کا تعلق ہے تو وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا امریکی آرٹسٹ جیکسن پولاک اور برطانیہ کے ڈیمین ہرسٹ جسیا بنے۔

والدین کے لیے اپنے پیغام میں ایگھن نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ٹیلنٹ کو کم عمری سے ہی پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ایس لیام کا اب ایک اپنا اسٹوڈیو ہے جو اس کی والدہ نے بڑے چاؤ سے بنایا ہے۔ غیرمعمولی صلاحیتوں کا حامل یہ بچہ اپنے اسٹوڈیو میں اگلا شاہکار تخلیق کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

توانائی بچت اقدامات میں نرمی، کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ

چین کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

برٹنی اسپیئرز کے والدہ پر سخت الزامات، پولیس تفتیش کی گفتگو منظرِ عام پر آگئی

آزاد کشمیر: تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے جمہوری عمل نہیں چاہتے، خواجہ آصف

بھارت میں شرحِ پیدائش پہلی مرتبہ آبادی برقرار رکھنے کی حد سے نیچے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

وی ایکسکلوسیو، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اوراپنی ماں اور نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر شہادت اعوان

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟