عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں؟ محسن نقوی اور خواجہ آصف کے مؤقف میں تضاد

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال سے متعلق عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر وفاقی وزرا کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کا روز اول سے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کا تاحال کوئی امکان نہیں، اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے، وفاق پر حملہ آور ہونے کی نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج نہ کرنا پڑے، یہ اب راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت احتجاج کی کال دیتی ہے جب کوئی بیرونی وفد آرہا ہوتا ہے، اس سے سب کچھ سمجھ آجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جو بھی ڈی چوک میں آئے گا، گرفتار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی، علیمہ خان کا دعویٰ

ادھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ 10 روز کے لیے احتجاج مؤخر کردیں تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟