پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب کال سے قبل پشاور پولیس کو کسی بھی جلسے جلوس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار
اکتوبر میں پی ٹی آئی نے جب ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کیا تو اس وقت خیبرپختونخوا پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، جو مظاہرین کی شکل میں احتجاج میں شامل تھے۔
سی سی پی او پشاور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور پولیس کے اہلکار شہر سے باہر کسی جلسہ جلوس یا سیاسی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں فوج اور عوام کے تعاون سے تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس
مراسلے کے مطابق سیاسی نمائندوں کے ساتھ تعینات اہلکاروں کو ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے، اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔