پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کو کنول کے پھول سے تشبیہ دے دی۔
بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں 24 نومبر کی احتجاجی کال کے حوالے سے عمران خان کا پیغام سامنے لایا۔
یہ بھی پڑھیں 24 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی نے ججوں اور وکلا سے شرکت کی اپیل کردی
بشریٰ بی بی نے کہاکہ پورے پاکستان کے سیاسی نظام میں عمران خان ایسے ہیں جیسے کیچڑ میں کنول کا پھول ہو۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے حکمران کرسیوں کی جنگ لڑرہے ہیں، جبکہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
بشریٰ بی نے اپنے پیغام میں ججوں اور وکلا سے 24 نومبر کی احتجاجی کال میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں، اس لیے آپ کو اس کا حصہ بننا چاہیے۔ْ
انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں پٹیشنز دائر کی جارہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، یزید مت بنیں، وہ بھی ایک مسلمان تھا لیکن انا میں آکر اس نے ظلم کیا۔
یہ بھی پڑھیں غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید
انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے اور وہ خود باہر آکر عوام کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں۔













