بالوں کو گرنے سے روکنےکے لیے کون سی غذائیں استعمال کی جائیں؟

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے مختلف اقسام کے تیل اور بعض اوقات دواؤں کا استعمال شروع کرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے بال کیوں گرتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے اپنی غذا کی طرف توجہ دی ہے؟

جب آپ کے بال زیادہ گرنا شروع ہو جاتے ہیں تو کیا آپ نے سوچا ہے کہ ان کے گرنے کی بنیادی وجہ کیاہے؟

ہمارے بالوں تک ایسی کون سی چیز نہیں مل رہی جو بالوں کے گرنے کی وجہ بن رہی ہے؟

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے بالوں کے گرنے کی بنیادی وجہ جانے بغیر مختلف اقسام کے تیل استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ جب آپ کے بال گرنا شروع ہوں تو سب سے پہلے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں۔

آپ کے بالوں کے گرنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔جیسے ذہنی تناؤ،ناقص خوراک،آلودگی اور میٹابولک ڈس آرڈر وغیرہ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالوں کے گرنے کی چاہے کوئی بھی وجہ ہو،اس مسئلے کو خوراک کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،غذائیت کی کمی کی وجہ سے بالوں کی ساخت اور بالوں کی نشونما دونوں متاثر ہو سکتی ہیں۔

وزن میں اچانک کمی یا پروٹین اور دیگر غذائی اجزا کی کمی اکثر بال گرنے کا باعث بنتی ہے۔

ہمارے بالوں کے فولیکلز کو مضبوط رہنے کے لیے اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے ہمیں ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو ہمارے بالوں کے لیے اچھی ہوں۔

ماہرین غذائیت شینم کے ملہوترا نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کچھ غذائیں شیئر کی ہیں جنہیں ہمیں اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔

1۔پروٹین

ہمارے بال پروٹین سے بنتے ہیں،اسی لیے ہماری خوراک میں پروٹین کی وافر مقدار کا ہونا ضروری ہے،خوارک میں وافر مقدار میں پروٹین کے استعمال سے ہمارے بال مضبوط اور صحت مند ہوں گے۔

پروٹین کی کم مقدار بالوں کے گرنے کی بڑی وجہ ہے۔اسی لیےپروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے چکن،مچھلی،دودھ سے بنی چیزیں۔انڈے،سبزی اور میوہ جات کا استعمال ضرور کریں۔

2۔آئرن

ماہر غذائیت شینم کے ملہوترا کہتی ہیں کہ آئرن کی کمی ہمارے بالوں کے فولیکلز کو غذائی اجزا فراہم کرنے میں خلل ڈالتی ہے۔جس سے بالوں کی نشوو نما کا عمل متاثر ہوتا ہےجس کے نتیجے میں بال گرنا شروع ہو سکتے ہیں۔

آئرن کی کمی کو مختلف ہری سبزیوں،دالوں،سرخ گوشت،چکن اور مچھلی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔

3۔وٹامن سی

وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور غذائیں ایک ساتھ کھانا بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

بلیو بیریز،بروکلی،امرود۔کیوی،کنو،پپیتا،اسٹرابیری اور شکر قندی جیسی غذاؤں کو آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

4۔اومیگا3

ہمارے بالوں کو صحت مند چکنائیوں کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ اومیگا 3،
ہمارا جسم اومیگا 3فیٹی ایسڈز خود پیدا نہیں کر سکتا۔اسی لیے ہمیں ایسے کھانوں کا استعمال یقنی بنانا ہے جس میں اومیگا 3موجود ہو۔

اومیگا 3 ہمارے سر کی جلد کو قدرتی تیل فراہم کرتا ہے اور بالوں کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

اسی لیے ہمیں کوڈ لیور آئل،ایوا کاڈو، اور میوے وغیرہ اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں استعمال کرنا چاہییں۔

5۔ زنک اور سیلینیم

آئرن زنک اور سیلینیم ایسی معدنیات ہیں جو ہمارے بالوں کو گرنے سے روک سکتی ہیں۔دالیں اور انڈے وغیرہ ہمیں اچھی مقدار میں معدنیات فراہم کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp