24 نومبر احتجاج، کارکنوں کو کراچی سے اسلام آباد لانے پر پی ٹی آئی کتنے کروڑ روپے خرچ کررہی ہے؟

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی اور کوئٹہ پاکستان کے 2 ایسے شہر ہیں جہاں سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پہنچنے والے کارکنان کا وقت اور رقم دونوں ہی زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کا انحصار پنجاب اور خیبرپختونخوا پر ہوتا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے دی جانے والی فائنل کال پر ملک کے کونے کونے میں خفیہ انداز میں مہم جاری ہے جبکہ کراچی اور اس جیسے دور دراز کے شہروں سے تو کارکنان اسلام آباد پہنچنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کے لیے بندے لانے کا ٹاسک، ایک ایم پی اے کا خرچ ایک کروڑ ؟

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے 1200 کارکنان گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچے ہیں، آج بھی کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پلاننگ کا حصہ ہے کہ خفیہ انداز میں اسلام آباد پہنچنا ہے اور وہاں پہنچ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کراچی سے اسلام آباد جانے کے لیے فی کس خرچ 20 ہزار روپے آرہا ہے جو کہ پارٹی عہدیدار برداشت کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے 12 ہزار کارکنان اسلام آباد جائیں گے، جن میں سے بعض کارکنان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، کچھ راستے میں ہیں اور کچھ کل نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے کروڑوں روپوں کے فنڈز کہاں سے آتے ہیں؟

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، کراچی سے جانے والے کارکنان پر مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے خرچ آرہا ہے جس میں ممکنہ طور پر اضافہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار آگے کے لائحہ عمل پر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ باتیں ایسی ہیں جنہیں پارٹی نے خفیہ رکھنے کا کہا ہے لیکن پی ٹی آئی نے اس حوالے سے تمام اختیارات نچلی سطح تک تقسیم کیے ہیں تاکہ سب پر ان کی حیثیت کے مطابق بوجھ ڈالا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم