پی ٹی آئی احتجاج: 24 نومبر کو جڑواں شہروں کے کون سے راستے بند ہوں گے؟

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج  اور دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے نمٹنے کی خاطر اسلام آباد میں رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اس ضمن میں یہ بھی طے کرلیا گیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے کون سے راستے بند کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب پولیس کے 19 ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کو 24 مقامات پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

مری روڈ پر کنٹینرز لگا کر اسلام آباد آنے والا راستہ بند کر دیا جائے گا، اس کے علاوہ روات ٹی چوک پر بھی کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:24 نومبر احتجاج، کارکنوں کو کراچی سے اسلام آباد لانے پر پی ٹی آئی کتنے کروڑ روپے خرچ کررہی ہے؟

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیض آباد سے اسلام آباد کے داخلی راستے پر بھی ڈبل کنٹینرز کی رکاوٹ لگائی جائے گی، 26 نمبر چنگی سے اسلام آباد کا داخلی راستہ بند ہوگا، سری نگر ہائی وے سے اسلام آباد میں داخلہ کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا، نیو مارگلہ روڈ اور ایران ایونیو پر بھی کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں 26 نمبر چنگی کو ٹیکسلا کے مقام سے کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔ فیض آباد، سیکٹر آئی 8، آئی جے پی روڈ اور مارگلہ روڈ کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا ٹارگٹ احتجاج یا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل؟

اس کے علاوہ سنگجانی، فیض آباد، سیکٹر جی 11 چوک، گولڑہ موڑ فلائی اوور اور انڈر پاس پر بھی کنٹینرز لگائے جائیں گے، احتجاج کی صورت میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل