متنازع بیان: پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر عمران خان کا بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے متنازع بیان دینے پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے متنازع بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کا عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: پشاور، لاہور موٹروے سمیت تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے بشریٰ بی بی کے بیان سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے سے قبل پارٹی قیادت سے مشاورت کریں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج کا حصہ ہوں گی، مگر ان کا مرکزی کردار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب متنازع بیان سامنے آنے کے بعد تنقید شروع ہونے پر بشریٰ بی بی نے مشعال یوسف زئی کے ذریعے عمران خان کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی، تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پیغام ایڈیٹ کرکے اپ لوڈ ہوا، لیکن سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی غلطی کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن، بشریٰ بی بی کا بیان بے بنیاد ہے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا الزام پاکستان کے دوست ملک پر عائد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل