اڈیالہ جیل جانے والا ہر راستہ بند کردیاگیا

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل جانے والا راستہ رکاوٹوں کی زد میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کو واپس نہ جانے دیا جائے، وزیر داخلہ کا پولیس کو حکم

اس کے علاوہ جڑواں شہروں کے تمام داخلی راستے بھی پابندی کا شکار ہوگئے ہیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کو مؤثر جواب دینے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض فیض آباد بند ہے، جب کہ وہاں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سیف سٹی کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24نومبر احتجاج: مارچ ہر صورت ہو گا، بشریٰ بی بی خود ماینٹرنگ کریں گی، پشاور میں پارٹی قیادت کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی مارچ کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرلیا جائے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟