اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز میں چھپے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان دھر لیے گئے

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاجی مارچ کا حصہ بننے کے لیے قبل از وقت اسلام آباد پہنچنے والے پی ٹی آئی کے دھر لیے جانے والے کارکنان کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف کیسٹ ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر موجود پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو دھر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکمل تیار ہیں، احتجاج بہر صورت ہوگا، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے یہ کارکنان عمران خان کے اعلان کردہ  آج 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ میں شرکت کے لیے پہلے اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔

ان کارکنان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے شہر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشن کیا گیا، اس دوران گیسٹ ہاؤسز  اور  ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود  سے 70، تھانہ کوہسار  کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے20 اور  تھانہ  رمنا سے25  پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیےگئے ہیں۔

اس کے علاوہ تھانہ لوئی بھیرکے علاقے سے 35، سنگجانی سے 45 اور تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی تک موجود رہیں گے، علی امین گنڈاپور

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار  پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل