وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے، اسی طرح بہت سارے لوگوں نے نچلے لیول پر انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا ہمیں گرفتار کرلیں، لوگ رضا کارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے کہ ان کالیڈرباہر آئے ،پی ٹی آئی کے لوگ آج کالز کرکے فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں ،خودجاکرآرام سے وین میں بیٹھ جاتے ہیں ،وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ pic.twitter.com/eHrbhln2bw
— WE News (@WENewsPk) November 24, 2024
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطاتارڈ نے کہا کہ اسلام آباد کا امن بحال رہے گا، ہم نے کسی کو شہر کا امن خراب نہیں کرنے دینا، اسلام آباد کے کافی راستے کھلے ہیں جبکہ کچھ بند ہیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ کچھ ہے نہیں، یہ چاہتے ہیں صرف انہیں این آر او دیا جائے، یہ کام حکومت کا نہیں عدالتوں کا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی چوک جانے کے لیے نکلے ہیں، کسی صورت واپس نہیں آئیں گے، علی امین گنڈاپور کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو
عطاتارڈ نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے کہ سیکیورٹی کے اچھے انتظامات ہوں، یہاں جو آئے گا اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آءی پہلے اپنے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرے، کرم کے اندر آج بھی مظاہرے ہوئے ہیں وہاں پر صورتحال کو بہتر کریں، یہ ملکی معیشت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھاوا بولنے والے بتائیں غیر ملکی مہمانوں کا راستہ کیوں روکا گیا؟ محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج کس چیز کے لیے ہے؟ پی ٹی آئی نے پہلے ملک میں انتشار پھیلایا اور اب ان کی اپنی جماعت تقسیم کا شکار ہے، آج آنے والے بیلاروس کے وزرا اور وفد کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کو بتائیں گے کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔