یہ نہ ہو پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں، مصدق ملک

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختوا سے ایک یلغار آرہی ہے، مگر یہ نہ ہو کہ پی ٹی آئی لیڈران ایک بار پھر پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لیڈران  جو کہہ رہے تھے کہ لاکھوں لوگ احتجاج میں آئیں گے کہاں ہیں، چلو مان لیتے ہیں کہ پنجاب میں سخت حکومت ہے وہاں لوگوں کو نکلنے نہیں دیا گیا، میں کراچی میں ہوں، سندھ کے لوگ کہاں ہیں۔ لاکھوں قافلے جو چلنے تھے، کون سی جی ٹی روڑ آج بند ہوگئی ہے اور قافلے جوک درجوک چلتے آرہے ہیں وہ کہاں ہیں، حیدر آباد میں ہیں، کراچی میں ہیں، لاڑکانہ میں ہیں کہاں ہیں۔

مزید پڑھیں: دھاوا بولنے والے بتائیں غیر ملکی مہمانوں کا راستہ کیوں روکا گیا؟ محسن نقوی

مصدق ملک نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، پی ٹی آئی نے شرپسند عناصر کے خلاف کوئی دھاوا نہیں بولا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو صوبے کے مسائل کی پرواہ نہیں، وہ احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما خود آوازیں لگا کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گرفتار کریں، خیبرپختونخوا سے ایک یلغار ضرور آرہی ہے دیکھتے ہیں کہ کہاں جاتی ہے، پی ٹی آئی کے جتنے 4، 7 ہزار لوگ ہیں وہ آرہے ہوتے ہیں، مگر یہ نہ ہو کہ پی ٹی آئی لیڈران پھر کسی پتلی گلی سے کے پی  ہاؤس پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگوں نے گرفتاری کے لیے رابطے کیے، عطا تارڑ

مصدق ملک نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، شرپسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟