فواد چوہدری کے مردم شماری سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم کا شدید ردعمل

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ سے فرح گوگی تک فواد چوہدری اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

رابطہ کمیٹی کا رد عمل میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری خیبر پختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا جواب دیں۔

ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں عمران خان کو ایک دن بھی کراچی میں رکنا گوارہ نہیں تھا جبکہ فواد چوہدری گزشتہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کہاں غائب تھے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء اور کارکنان درست مردم شماری کے لیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد جس پر 45 ارب روپے لگ گئے  شہری سندھ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھائی گئی ہے اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے۔ اب کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم