معاہدوں پر فوری عمل درآمد کرائیں گے، شہباز شریف اور بیلا روسی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر بیلاروس پاکستان کے بہترین دوست ہیں، ان کا دورہ پاکستان عوام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ بیلا روس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اس دوران شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بیلا روس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب جیسے ملک کیا سوچیں گے کہ پاکستانی سیاستدان کیسے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نےکہا کہ بیلا روسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو ویلکم کرتے ہیں، پاکستان اوربیلا روس کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، بیلا روسی وفد کے ساتھ مختلف یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ 8سال بعد بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اہمیت کاحامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات مفید رہی، دوطرفہ معاہدوں پرعملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی، بیلا روس کے ساتھ معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ بیلا روس پاکستان کو بہترین دوست ملک سمجھتا ہے، پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہیں، ہمیں سفارتکاری میں تعمیری اقدامات کو آگے بڑھانا ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

بیلا روسی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں وزیراعظم شہبازشریف کی مثبت سوچ کا معترف ہوں، وزیراعظم شہبازشریف کو بہترین انسان  پایا، 30سال قبل پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تجربات پاکستان کے ساتھ شیئرکرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا