احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتجاج کی آڑ میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے واضح ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے 3 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ قریباً 119 اہلکار زخمی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مظاہرین کے حملوں سے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پرتشدد کارروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ پرتشدد کارروائیوں میں رینجرز کے 3 اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں میں نائیک محمد رمضان شہید(عمر 47 سال، ساکن ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29سال، ساکن ضلع راولپنڈی ) اور سپاہی شاہنواز شہید (عمر 33سال، ساکن ضلع سبی) شامل ہیں۔ رینجرز کے شدید زخمی اہلکاروں میں نائیک عارف، لانس نائیک آصف اور سپاہی اشرف علی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرین نے سرکاری املاک پر بھی حملے کیے۔ پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات میں آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے متعدد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، شرپسند عناصر کی شناخت کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن