آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں۔

عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام پیش کیا ہے جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا مارچ ڈی چوک پہنچتے ہی بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا اعلان

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے کارکنوں پر فائرنگ اور شیلنگ کرکے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔

عمران خان نے کہاکہ شہری ناصرف پرامن تھے بلکہ شیلنگ اور فائرنگ کرنے والے پولیس اور رینجرز کو بھی ریسکیو کرتے رہے، اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کررہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں، بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں۔

عمران خان نے کہاکہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کرلو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

انہوں نے کارکنوں نے اپیل کی کہ جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں ، اور مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی آگے بڑھنے کے لیے بضد، حکومت کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ مطالبات پورے ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی کیونکہ یہ پاکستان کی بقا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے