انسانی حقوق کے علمبرداروں کو 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کیوں نظر نہیں آتی؟ وزیراطلاعات کا سوال

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عملبرداروں کو یہ کیوں نظر نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین جدید اسلحہ سے لیس ہیں، ان دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن، زیروپوائنٹ کی طرف دھکیل دیا

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مظاہرین کو اسلحہ فراہم کردیا، لیکن خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنے کے لیے ان کے پاس اسلحہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی، اس وقت ڈی چوک کے اطراف میں کوئی شرپسند موجود نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مظاہرے میں لوٹ مار کرنے والوں میں ڈاکو بھی شامل ہیں، ایک گھنٹہ پہلے کی ویڈیوز میں مظاہرین اسلحہ سے لیس نظر آتے ہں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل