وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عملبرداروں کو یہ کیوں نظر نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین جدید اسلحہ سے لیس ہیں، ان دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن، زیروپوائنٹ کی طرف دھکیل دیا
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مظاہرین کو اسلحہ فراہم کردیا، لیکن خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنے کے لیے ان کے پاس اسلحہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی، اس وقت ڈی چوک کے اطراف میں کوئی شرپسند موجود نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ مظاہرے میں لوٹ مار کرنے والوں میں ڈاکو بھی شامل ہیں، ایک گھنٹہ پہلے کی ویڈیوز میں مظاہرین اسلحہ سے لیس نظر آتے ہں۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس
انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔