پاکستانی گلوکار میری کامیابی سے جلتے ہیں، چاہت فتح علی خان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اپنی اانوکھی گلوکاری کی وجہ سے شہرت پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان اب بین الاقوامی رجحان بن گئے اور اکثر نئے مضحکہ خیز گانے جاری کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے گانے بدو بدی نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی اور اب انہوں نے اپنی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار ان سے جلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کب آرہے ہیں آپ جپھی تو لگا سکیں ہم‘، امریکن گلوکار کی چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیجنڈ گلوکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ان کی تعریف کررہے ہیں جن میں کرن جوہر اور کرن اوجلا بھی شامل ہیں لیکن پتا نہیں کیوں پاکستانی گلورکار اور اینکرز ان کی تعریف نہیں کررہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدارا ایسا نہ کریں بس کام کریں جیسے میں کام کر رہا ہوں ۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ انہوں نے ڈھائی سالوں میں 48 ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 ٹریک آنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام کریں کیونکہ اگر آپ جلتے ہیں تو وہ آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے اس لیے خوش رہیں اور خوش رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اب اس قدر مشہور شخصیت بن چکے ہیں کہ بین الاقوامی گلوکار ان کے ساتھ بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں، انہیں گلوکار رحیم شاہ اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں چاہت فتح علی کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپ گلوکار بوھیمیا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

پاکستانی نژاد امریکن گلوکار نے چاہت فتح علی خان کے گانے توبہ توبہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ یہ گانا بالی ووڈ نے بھی کاپی کیا ہے، آپ نے بہت اچھا گایا ہے، چاہت فتح علی خان انہیں بتاتے ہیں کہ بدو بدی بہت مشہور ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کو اپنی نام رکھائی اور گانے مہنگے پڑگئے

ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کہتے ہیں کہ لوگ بولیں بوھمیا بوھیمیا لیکن میں بولوں، بوھیمیا بوم بوم۔ جواب میں بوھمیا کہتے ہیں کہ ایک بار اور، سامعین پاگل ہوگئے ہیں، بوھیمیا یہ بھی کہتے ہیں کہ دوستو ہمارا نیا گانا آرہا ہے، بوھیمیا بوم بوم اور چاہت فتح علی خان سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کب آرہے ہیں آپ جپھی تو لگا سکیں ہم۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گانے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، اس گانے کو پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل