سعودی عرب کا بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقامہ دینے کا اعلان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے 1,238 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کار اقامہ کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

یہ اعلان 25 سے 27 نومبر 2024 کے دوران ریاض میں منعقدہ 28ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں کیا گیا، جو دنیا بھر کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سرمایہ کار اقامہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے اور انہیں مملکت میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے مزید کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مرکز بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، یہ اقدام سعودی معیشت کو مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اور قومی افرادی قوت کی مہارت میں اضافے کے لیے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

انہوں نے کہا کہ اس سے مملکت کی ویژن 2030 کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، واضح رہے کہ سعودی عرب کا خصوصی اقامہ مرکز 7 اقسام کے اقامے فراہم کرتا ہے، جن میں ٹیلنٹ اقامہ، سرمایہ کار اقامہ، کاروباری اقامہ، جائیداد کے مالک بننے پر اقامہ، مدت مقررہ کا خصوصی اقامہ اور غیر مقررہ مدت کا خصوصی اقامہ شامل ہیں۔

ان اقاموں کے حامل افراد کو مملکت میں رہائش، کاروبار کرنے، جائیداد خریدنے، اور دیگر کئی سہولتوں کے ساتھ اپنے خاندان کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی