پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیراعظم محمد شہبازشریف کی سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں 2.8 ارب امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ

ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہونے والی حالیہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور فلسطین میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے خلاف اور غزہ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر امت مسلمہ کو متحد کرنے کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا دورہ ان حساس شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں برادر اسلامی ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا، متوسط طبقے کو سہولت دیں گے، مصدق ملک

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟