ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوا، وزیر اعلیٰ کو حکام کی بریفنگ

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرم میں فریقین کے درمیان 10دنوں کے لیے سیز فائر ہوا ہے، مسئلے کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ امن برقرار رکھنے کے لیے تمام اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ: ’ایسے نشانہ بنایا گیا جیسے چن چن کر ہمیں مار رہے ہوں‘

بریفنگ میں کہا گیا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لیے سیکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش، جرگے کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے: علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جاسکے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیاں جلد یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز