بشریٰ بی بی غائب، مانسہرہ پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ تھیں، بہن مریم وٹو کے انکشافات

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک بہادر خاتون ہیں ان کو ڈی چوک سے زبردستی لے جایا گیا، وہ اپنی مرضی سے ڈی چوک سے گئی ہیں۔

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا ہے۔ بشریٰ بی بی کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں، ان کو علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس کا علم بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو فیصلہ سازی میں شریک نہیں ہونا چاہیے، شوکت یوسفزئی

مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی علی امین کی پریس کانفرنس میں شریک نہیں تھیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس میں بشریٰ بی بی بھی شامل تھیں۔

’بشریٰ بی بی سے بڑی مشکل سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ دھرنے میں ہی رہنا چاہتی تھیں۔ بشریٰ بی بی کا فون بند ہے اور جو ساتھ تھے ان کا بھی فون بند ہے، بشریٰ بی بی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر بشریٰ بی بی کے ساتھ بہت براسلوک کیا گیا، بشریٰ بی بی نے 9ماہ بہادری سے جیل کاٹی۔ یہ کوئی نمبر گیم نہیں، انسان کی جان بہت قیمتی ہوتی ہے۔ ہمیں امید نہیں تھی کہ بے گناہ افراد کے اوپر اس طرح فائرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین، بشریٰ بی بی ہمیں اکیلا چھوڑ کر فرار ہوگئے، پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے

ہمشیرہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے لوگ ہمارے اپنے تھے، اسلام آباد کے شہری احتجاج میں شامل لوگوں کو کھانا اور پانی فراہم کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سارے مقدمات جعلی ہیں، جیل میں بھی دونوں پر بدترین سلوک کیا گیا، لیکن پھر بھی دونوں تمام مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp