بلوچستان خشک میوہ جات کی اعلیٰ اقسام کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ بلوچستان کے میوہ جات کی مانگ نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ ایسا ہی ایک میوہ کشمش بھی ہے۔ یوں تو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کشمش بنائی جاتی ہے لیکن پشین کی کشمش کو بہترین قسم سمجھا جاتا ہے۔
ان دنوں ضلع پشین کی تحصیل سرانان میں انگور سے کشمش بنانے کا کام عروج پر ہے۔ کشمش بنانے والے بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے انگور کو باغات سے رید کر لایا جاتا ہے جس کے بعد ان انگوروں کو خوشوں سے الگ کر چکے ان کی دھلائی کی جاتی ہے بعد ازاں پانی اور سوڈے کے محلول میں ایسے بھٹی میں پکایا جاتا ہے جس کے بعد انہیں بڑی بڑی چٹائیوں پر سوکھنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تقریباً دو ہفتے میں یہ کشمش مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوتی ہیں۔
کشمش کے کاروبار سے منسلک افراد کا بتانا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے دیگر فصلوں کی طرح کشمش کی پیداوار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ وقت سے پہلے بارشوں کی وجہ سے انگور کی پیداوار میں ہر گزرتے سال کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ کشمش بنانے کے لیے صرف دو ماہ کا ہی وقت ہوتا ہے۔ اگر اس دوران میں بارش ہو جائے تو اس سے کشمش بنانے کا کام شدید متاثر ہوتا ہے۔
مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں