فائنل کال: عمران خان کے احکامات کی خلاف ورزی کس نے کی؟

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بالا آخر اس فرد کی نشاندہی کرلی ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی قافلے کو سنگجانی کے بجائے ڈی چوک لے جانے پر مجبور کیا۔

انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی احتجاج میں ناکامی کی وجوہات اور دیگر عوامل پر بحث کے لیے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین، بشریٰ بی بی ہمیں اکیلا چھوڑ کر فرار ہوگئے، پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے

رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے دوران پارٹی کے سیاسی فیصلوں میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کردار زیربحث آیا اور سوال اٹھایا گیا کہ وہ کون تھا جس نے عمران خان کے سنگجانی کے مقام پر دھرنے سے متعلق واضح احکامات کی خلاف ورزی کس نے کی؟ کس نے احتجاجی ریلی کو ڈی چوک جانے پر مجبور کیا؟ کس کے فیصلے کی وجہ سے پارٹی کارکنان کی اموات ہوئیں؟

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیکر بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سوالات کو مدنظر رکھ کر بشریٰ بی بی کے کردار پر سوال اٹھایا گیا، کمیٹی اجلاسوں میں کسی بھی پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفاع نہیں کیا۔ اس کے برعکس، یہ کہا گیا کہ فیصلہ سازی کا کام غیرسیاسی افراد کے بجائے سیاسی قیادت کو کرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج اور حکومت کا گرینڈ ایکشن

دونوں اجلاسوں میں یہ بات بھی زیربحث آئی کہ اگر عمران خان کی ہدایت پر سنگجانی پر دھرنا ہوتا تو نہ صرف پارٹی کارکنوں کے جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا بلکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز بھی ہوسکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق،  دونوں اجلاسوں میں مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے کارکنوں کی شہادت کے اعداد و شمار میں فرق تھا، تاہم اجلاسوں میں حکومتی آپریشن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ جانی نقصان کی شدید مذمت کی گئی اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے جانی نقصان پر حکومت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جائے اور ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلے کرنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی