چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا، آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل تک ملتوی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ کل تک ملتوی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج ہونے والی بورڈ میٹنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی، جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کی چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل سے متعلق پی سی بی کے فیصلے کی حمایت

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ہم ہائبرڈ ماڈل پر ٹورنامنٹ نہیں کرائیں گے۔ جبکہ آئی سی سی کی جانب سے معاملے کو حل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر بھارت ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو ہم بھی کبھی ان کے ساتھ کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کو پاکستان آنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلا ڈائز اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp