رانا ثنااللہ کے بعد عرفان صدیقی نے بھی مطیع اللہ جان کیخلاف ایف آئی آر کو رد کردیا

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے حق میں بول پڑے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی کے ساتھ جو کچھ ہوا میں بالکل اس کی تائید نہیں کرتا، چاہے وہ جس کے بھی کہنے پر ہوا ہو، یہ نہایت افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا

عرفان صدیقی نے کہاکہ صحافی برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے مطیع اللہ جان کی حمایت نہیں کررہا بلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو کچھ ہوا یہ مسلم لیگ ن اور حکومت کے لیے باعث فخر نہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایسی روایتیں پی ٹی آئی کی میراث ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں ایسا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو بدھ کی رات اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا اور پھر گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری ڈالتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پکڑے گئے ہیں، اور ان سے آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مجسٹریٹ نے مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، جو آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں رانا ثنااللہ نے مطیع اللہ جان پر مقدمات کو من گھڑت قرار دیدیا

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے بھی مطیع اللہ جان پر کی گئی ایف آئی آر کو رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو جواب دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp