اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئیر صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے مطیع اللہ جان کی وکیل ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی ضمانت کی دراخواست دائر کی جائے گی۔

قب؛ل ازیں مختلف دفعات کے تحت دہشتگردی کے مقدمے میں ملوث کیے جانے والے معروف صحافی اور یوٹیوبر مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

 مطیع اللہ جان کیخلاف قائم ہونے والے دہشتگردی کے مقدمے کے خلاف معروف قانون دان ایمان مزاری میدان میں آگئی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے صحافی مطیع اللہ جان کے  2 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت: صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایمان مزاری کے مطابق ہم اس ریمانڈ کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ یہ اس درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، اس لیے کہ یہ اگر آج منظور نہ ہوئی یا بات پیر تک چلی جائے گی اور نظرثانی کی یہ درخواست بے اثر ہوجائے گی۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری درخواست قبول ہوگی اور اسے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کی شب صحافی مطیع اللہ کی کے لاپتا ہونے ہونے کی اطلاعات منظرعام پر آئی تھی، تاہم اگلے روز ان کی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں تھانہ مارگلہ میں منتقل کر دیا گیا تھا اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مطیع اللہ جان کو اٹھانے والے کون تھے؟

گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا  نے مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 30 نومبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، مطیع اللہ جان

مطیع اللہ جان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سگریٹ تک نہیں پیتے لیکن گرفتار کر کے ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے لیکن وہ ڈرتے نہیں ہیں اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس طرح اداروں کی ساکھ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ نے مطیع اللہ جان پر مقدمات کو من گھڑت قرار دیدیا

مطیع اللہ جان کیخلاف مقدمہ میں کونسی دفعات لگائی گئیں؟

پولیس نے مطیع اللہ جان کیخلاف چیکنگ پر مامور پولیس پارٹی پر گاڑی چڑھانے، حالت نشہ میں گاڑی ڈرائیو کرنے، گاڑی سے نشہ آور مواد آئس برآمد ہونے اور پولیس اہلکاروں پر بندوق تانے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

پاکستان کے حصے کے پانی کی دستیابی کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائےگا، پاک فوج نے واضح کردیا

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت