مطیع اللہ جان پر جھوٹے مقدمے کیخلاف ن لیگی رہنما ہم آواز

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مطیع اللہ جان کوپولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا۔ ایسا کہنا ہے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا۔

انہوں نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مطیع اللہ جان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا

جب کہ اس معاملے پر ایک اور ن لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے ،یہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہواافسوسناک ہے۔

عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ نے مطیع اللہ جان پر مقدمات کو من گھڑت قرار دیدیا

واضح رہے کہ  اسلام پولیس نے 28 نومبر کو  معروف صحافی مطیع اللہ جان کو مختلف الزامات کے تحتگرفتار کر کے ان پر دہشتگردی کا مقدمہ قائم کیا تھا۔ بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ کا فیصل معطل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp