سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں، جب تک بشریٰ بی بی کی ان تک رسائی نہیں وہ محفوظ ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ناکردہ گناہوں میں پھنسے ہوئے ہیں، میں آخری دم تک انہیں بچانے کی کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، بہن علیمہ خان کا اظہار تشویش
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت جو کچھ بھی کررہی ہے اس سب میں عمران خان کی تکالیف بڑھ رہی ہیں، قاسم سوری خود ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی دھمکی آمیز بیانات دے چکے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان ان کو یہاں سے واپس نہیں جانے دے رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں کہ کسی صورت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ جائے، مگر ایسا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی اور ان کے حواری لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کا کہا تھا پھر واپس کیوں بھاگیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی خاطر ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہوں، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام
فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور اب صرف ڈرامے بازی کی جارہی ہے۔ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہو اور کسی اور کے خلاف کارروائی نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔