جان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکواش لیجنڈز ملائیشیئن نکول ڈیوڈ اور پاکستانی جان شیر خان کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے ہال آف فیم کے نئے ارکان کے طور پر شامل کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہانگ کانگ اسکواش اوپن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نکول ڈیوڈ اور جان شیر خان پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ہال آف فیم میں شامل کیے جانیوالے تیسرے اور چوتھے رکن بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

پی ایس اے ہال آف فیم کو رواں برس کے اوائل میں اسکواش کے سب سے زیادہ بااثر عظیم کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، نکول ڈیوڈ اور جان شیر خان سے قبل ہال آف فیم کے افتتاحی ارکان نیوزی لینڈ کی سوزن ڈیوائے اور پاکستان کے جہانگیر خان تھے۔

ملائیشیا کی نکول ڈیوڈ کو اسکواش کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے، ان کے شاندار کیریئر میں بے مثال 8 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹلز اور عالمی نمبر 1 کے طور پر 108 ماہ کا بے مثال دور شامل رہا ہت، انہوں نے 5 برٹش اوپن سمیت 2 کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈل بھی جیتے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی

دوسری جانب 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں اسکواش کے کھیل پر پاکستانی غلبہ کا ایک اہم کردار جان شیر خان رہے ہیں، جنہوں نے 8 بار ورلڈ چیمپئن شپ جیتی، جو مردوں کے کھیل میں ایک ریکارڈ ہے اور اسی طرح 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹلز اپنےنام کرچکے ہیں۔

اپنے پورے کیرئیر میں 97 مہینوں تک عالمی نمبر 1 رہنے والے، جان شیر خان کے جیتے گئے مجموعی پیشہ ورانہ ٹائٹلز کی تعداد 99 ہے جو کہ ریکارڈز شروع ہونے کے بعد سے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے ایوارڈ حاصل کرنیوالی فتوحات زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:انگریز افسروں کے بال کیپر رہنے والے ہاشم خان اسکواش چیمپیئن کیسے بنے؟

ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان شیر خان نے ہانگ کانگ کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہ وہ ہانگ کانگ آکر اپنے پرانے دوستوں سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں۔

’ہانگ کانگ میرا دوسرا گھر ہے اور میں نے کئی سالوں تک ہانگ کانگ اوپن کھیلا اور میں نے آٹھ ہانگ کانگ اوپن جیتے، اس لیے ہانگ کانگ واقعی میرے لیے بہترین جگہ ہے۔۔۔یہ اعزاز حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘

مزید پڑھیں:پاکستانی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں دھوم مچادی، مہوش اور ماہ نور نے ٹائٹل جیت لیے

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے سربراہ الیکس گف نے نکول ڈیوڈ اور جان شیر خان کو اسکواش کی تاریخ کی سب سے مشہور شخصیات میں سے 2 قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اسکواش جیسے کھیل میں اپنی دیرپا میراث چھوڑی ہے۔

اس موقع پر جان شیر خان کا تعارف کرواتے ہوئے، مردوں کے عالمی نمبر ون اسکواش پلیئر علی فراج کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اسکواش کے سفر کے دوران بہت سی چیزوں سے نوازا گیا ہے، لیکن جان شیر خان سے ان کا موازنہ یقیناً ان کے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

’مسٹر جان شیر، یہاں اس کمرے میں موجود ہر ایک کی جانب سے اور اسکواش کی دنیا اور اس سے باہر کے ہر فرد کی طرف سے، ہم بہت ساری وجوہات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے، آج رات ہم نہ صرف آپ کی فتوحات بلکہ اس میراث کا بھی جشن منائیں گے، جو آپ نے چھوڑی ہے۔‘

2024 کے دوران، پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن، بین الاقوامی اسکواش پلیئرز ایسوسی ایشن کے نام سے اپنے قیام کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، 2015 میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن اور ویمنز اسکواش ایسوسی ایشن کے تاریخی انضمام سے قبل بین الاقوامی اسکواش پلیئرز ایسوسی ایشن نے ابتدائی طور پر مردوں کے پیشہ ورانہ کھیل کو کنٹرول کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب