پاکستانی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں دھوم مچادی، مہوش اور ماہ نور نے ٹائٹل جیت لیے

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی جواں سال اسکواش اسٹار مہوش علی نے بڈاپیسٹ میں ہونے والا ہنگری جونیئر اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکواش: پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، 5 گولڈ میڈل جیت  لیے

انڈر 17 کیٹیگری میں حصہ لینے والی مہوش علی نے اپنے گروپ کے دونوں میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز پاکستانی کھلاڑی نے شاندار طریقے سے ہنگری کی ٹاپ سیڈڈ تمارا پیسکریسکو کو 11-5، 11-2، 11-2 کے اسکور کے ساتھ شکست دی۔

اس سے قبل مہوش نے ہنگری کی سیکنڈ سیڈ بریگیٹا کوواکس کو بھی مات دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish ali (@mehwish_ali_110)

مہوش کا لگاتار دوسرا جونیئر ٹائٹل ہے انہوں نے حال ہی میں سویڈن میں نارڈک جونیئر اوپن بھی جیتا ہے جس نے بین الاقوامی اسکواش منظر نامے پر ان کی بڑھتی ہوئی ساکھ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے: آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گولڈ میڈل پاکستانی بہنوں کے نام

مہوش اور ان کی 2 بہنوں نے ہنگری اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی ایک بہن نے اپنی متعلقہ عمر کے گروپ میں ٹائٹل جیتا جبکہ دوسری بہن رنر اپ رہیں۔

انڈر 13 ڈویژن میں ان کی بہن ماہ نور علی نے شاندار کارکردگی دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ماہ نور نے ہنگری کی ٹاپ سیڈ کرسٹینا کون کو 11-1، 11-1، 11-0 سے زیر کیا۔ انہوں نے طاقتور شاٹس اور انتھک کاوشوں کے ذریعے حریف کو کوئی موقع نہ دیتے ہوئے ایک تیز ترین فتح حاصل کی۔

ان کی تیسری بہن سحرش علی انڈر 15 ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچی لیکن فرانس کی کاسی لنکو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد رنر اپ کے طور پر ختم ہوئی۔

بھرپور کوشش کے باوجود سحرش کو لنکو کے خلاف سخت مقابلے میں 18-20، 6-11، 3-11 سے شکست ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم