چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے تھے، شعیب اختر کا دعویٰ

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط کیے جاچکے تھے۔

پی ٹی وی سپورٹس پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مخلص ہیں، اسٹیڈیمز کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اور یہ کام وقت پر مکمل ہوجائیں گے، چیمیئنز ٹرافی سے متعلق محسن نقوی کا ایک مؤقف تھا جو بالکل ٹھیک تھا لیکن میرے خیال میں ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں یہ نہیں ہوسکتا، محسن نقوی

شعیب اختر نے کہا کہ اپنی فیس سیونگ کے لیے بیانات اچھے ہیں، آپ کو تخمینے کے مطابق قیمت ادا کی جارہی ہے اور ریونیو جنریشن کے لیے زیادہ پیسے دیے جارہے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف اپنی جگہ بالکل درست تھا، اس مؤقف کو پیش کرنا ضروری تھا کیونکہ ایک ایسا ملک جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آرہا اور ریونیو میں بھی اس کا حصہ زیادہ ہو تو پھر یہی مؤقف اختیار کیا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: شیڈول اور وینیوز کا مسئلہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں انڈیا میں کھیلنے کا معاملہ ہو تو ہمیں چاہیے کہ دوستی کا ہاتھ بڑھائیں اور بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انڈیا کو ان کے ملک میں جاکر شکست دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp