بھارت میں لڈو کھیلتا دلہا سوشل میڈیا پر وائرل، دلچسپ تبصرے

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جہاں آج کل شادی سیزن عروج پر ہے وہیں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا شادی کی رسومات کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ موبائل فون پر لڈو کھیلنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی، اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے؟

یہ پوسٹ اب تک 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ویوز حاصل کرچکی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا جس وقت لڈو کھیلنے مصروف ہے اس وقت وہاں فوٹوگرافر اور پنڈت بھی موجود ہیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بنگالی شادی ہونے کے سبب دلہا کوذمہ دار نہیں ٹہرایا جاسکتا کیونکہ یہ شادیاں کئی روز تک جاری رہتی ہیں‘۔

ایک اور صارف نے پھبتی کسی کہ ’یہ دلہا مستقبل میں اپنے بچوں کواس عمل کی کیا وضاحت دے گا‘۔

مزید پڑھیے: سوئزرلینڈ کی خودکشی مشین متنازع کیوں بنی؟

ایک خاتون نے کمنٹ کیا کہ ’اگر میں دلہن ہوتی تو یہاں سے بھاگ لیتی جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ’ہرموقعے کی اپنی روایات ہوتی ہیں اور ان کی پاسداری کی جانی چاہیے‘۔

بھارت میں شادیوں کا سزین گزشتہ ماہ شروع ہوا اوریہ دسمبر کے تیسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سیزن میں 48 لاکھ شادیاں ہوں گی اور تقریبات سے منسلک کاروباری سیکٹر کو 6 لاکھ کروڑ کی آمدنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟