پاکستان کو معیشت کے بحران سے نکالنے کے لیے سرجری کرنا پڑے گی، عمران خان

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک پر قرضوں کا بوجھ بے قابو ہو رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات کے بغیر قرضوں کی ادائیگی میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کیونکہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے لیے قرضوں کا بوجھ بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔

عمران خان نے انٹرویو میں کہا ’ پاکستان اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، قرض بڑھ رہا ہے جبکہ ہماری معیشت آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے میں نے اور میری پارٹی نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان اس وقت اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے‘۔

فنانشل ٹائمز سے انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ ہم مزید قرض لینے کے بجائے اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ ہم معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کے تحت آئی ایم ایف سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ایسا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں جس سے ہم بیرونی قرض ادا کریں اور ہماری معیشت بھی متاثر نہ ہو کیونکہ اگر ہماری معیشت کمزور ہوئی تو ہم بیرونی قرضے واپس کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ چونکہ ڈالر میں لیا جانے والا قرضہ ڈالر میں ہی واپس کرنا پڑتا  ہے، اور اگر ہم ڈالرز میں اپنا زر مبادلہ نہیں بڑھائیں گے تو ہم یہ قرض کیسے واپس کر سکیں گے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی