چلیں 12 کارکنوں کی موت کا ہی ثبوت دے دیں، خواجہ آصف کا بیرسٹر گوہر کو چیلنج

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو چیلنج کیا ہے کہ آپ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مارے گئے پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی موت کا ثبوت دے دیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بیرسٹر گوہر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سینکڑوں نہیں ہزاروں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کو تسلیم نہیں کرتا کیوں کہ پاکستان کو چور نہیں چلاسکتے، محمودخان اچکزئی

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے ٹی وی پر بیٹھ کر 278 اموات کا دعویٰ کردیا، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ مرنے والوں کا جنازہ، یا ان کے ورثا کی کوئی تفصیل بتادیں۔

وزیر دفاع نے بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے لوگ غزہ کے شہیدوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر لگاتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ معذرت کے ساتھ یہ ساری جعلسازی، جھوٹ اور فراڈ آپ کی پارٹی کے کلچر کے متعلق بہت کچھ بیان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہم نے عمران خان کو 12 کارکنوں کی موت کا ثبوت پیش کیا ہے، جنہیں احتجاج کے دوران مارا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ جو لوگ اس سے زیادہ اموات کا ذکر کررہے ہیں ہم ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران ان کے سینکڑوں کارکنوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ جہاں غلط ہے، وہیں حکومت بھی غلط بیانی سے کام لے رہی ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں سینکڑوں ہلاکتوں سے متعلق دعوے غلط ہیں، ہم 12 افراد کی تصدیق کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکاروں اور 6 پی ٹی آئی کارکنوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp