میری مادری زبان اردو نہیں انگریزی ہے، اداکارہ سلمیٰ حسن کا انکشاف

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مادری زبان اردو نہیں ہے۔ اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثمینہ احمد نے منظر صہبائی سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟

سلمیٰ حسن نے شو کے دوران گیم کا ایک سیگمنٹ کھیلتے ہوئے کہا کہ وہ اردو کے حروف تہجی اچھی طرح جانتی ہیں اور انہیں آسانی سے پڑھ بھی سکتی ہیں لیکن ان کی مادری زبان اردو نہیں انگریزی ہے کیونکہ ان کی والدہ اور نانی کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

واضح رہے کہ سلمیٰ حسن کا تعلق کراچی سے ہے، ان کے اداکاری کے سفر کا آغاز ٹیلی ویژن ڈراموں سے ہوا، سلمیٰ زیادہ تر اپنے ڈراموں اور ٹی وی شوز میں منفرد اور یادگار کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس سینیئر اداکارہ نے بد تمیزی کی، مومنہ اقبال بول پڑیں

 سلمیٰ حسن کی شادی اداکار اور ہوسٹ اظفر علی سے ہوئی تھی، لیکن کچھ سال بعد ان کی علیحدگی ہوگئی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ تاہم اس کے بعد بھی دونوں اسکرین پر ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔

سلمیٰ حسن کے مطابق طلاق کے بعد جب جوڑا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کے ایک کمرے میں بیٹھ سکتا ہے، دوسری جگہ ملاقاتیں یا باتیں کرسکتا ہے تو ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرسکتا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp