سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس میں کیا حکم دیا؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے کیس نمٹا دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کہ کیا فارن اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے۔ ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ابتک 880 ملین کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ باقی مقدمات میں بھی ریکوری کی کاروائی چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکوری میں مشکل ہے تو پارلیمنٹ کو ترمیم تجویز کرے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جن سے ریکوریاں ہوئیں کیا ان کیسز میں میرٹ پر فیصلے ہوئے؟ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ میرٹ پر ریکوریوں کے کیسز کے فیصلے ہوئے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ غیر ملکی اکاؤنٹس کیس میں عدالت سے اقوام متحدہ کی سیکریٹری کے خلاف بھی استدعا کی گئی، توبہ ہے کیا ایسی استدعا سپریم کورٹ سے کی جا سکتی ہے؟ وکلا کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے کیس نمٹا دیا۔

کراچی گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن تعمیر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا

کراچی گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن تعمیر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر تعمیر نہیں ہوا۔ گرڈ اسٹیشن عوامی سہولت کے پلاٹ پر تعمیر ہوا۔ گرڈ اسٹیشن کو وہاں سے ہٹا دیا جائے تو کیا علاقہ مکین پارک سے راکٹ گزاریں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: آئینی بینچز کے ججوں کی نامزدگی، کن ججز نے مخالفت کی؟

 جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کو ہٹانے سے پورا علاقہ بجلی سے محروم ہو جائے گا۔ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ گرڈ اسٹیشن 2004 میں تعمیر ہوا، پلاٹ کو گرین بیلٹ کا نام دیا گیا۔ سوسائٹی کے ماسٹر پلان میں پلاٹ عوامی سہولت کے لیے مختص کیا گیا۔ سوسائٹی کے وکیل نے بھی عدالت کو بتایا کہ پلاٹ کبھی گرین بیلٹ کے لیے مختص نہیں کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں