کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کی بجلی کیوں بند کردی؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پرواجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے، پاکستان ریلوے کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کا پاکستان ریلوے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، وجہ کیا بنی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لیے فوری طور پر واجبات ادا کرے،  بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے سے قبل یاد دہانی کے متعدد نوٹسز بھی دیے گئے تھے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، پاکستان ریلوے کے اس سے قبل بھی کئی بار بجلی کے کنکشن بند کیے گئے، ریلوے کی جانب سے بلز کی ادائیگی کی یقین دہانی پر یہ کنکشن فعال بھی کیے گئے لیکن ریلوے نے عودے کے مطابق بلز ادا نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کا کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض کیوں؟

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بار منقطع کیے گئے کنکشن طویل عرصہ تک بند رہیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ریلوے اس بار سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ذمہ کے الیکٹرک کے تمام بلز ادا کردے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیمانڈ نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا میٹر بند تو بل 3 ہزار سے زائد کیسے آیا؟ صارفین کے الیکٹرک پر برس پڑے

کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے عدالت کو بتایا تھا کہ پاکستان ریلوے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی مد میں مسلسل رقم کا تقاضا کررہا ہے اور اب تک 4 مرتبہ ڈیمانڈ نوٹس بھیج چکا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ قانون کے تحت پاکستان ریلوے کو پیسے مانگنے کا اختیار نہیں ہے، یہ انسٹالیشن کے الیکٹرک کی نجکاری سے پہلے کی گئیں، پاکستان ریلویز صرف بجلی کے بلز کی ادائیگی سے بچنے کے لیے یہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل