عمران خان کی زندگی کو خطرات، اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ یا خلاف نہیں، فیصل واوڈا

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں، 26 نومبر کو جو کچھ ہوا اس کا انہیں نقصان ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ یا خلاف نہیں، آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اس حوالے سے واضح پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فوج اور پی ٹی آئی کے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو بھیانک اور پاکستان کے خلاف کام ہوا، سب کچھ کرکے عمران خان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی پوری قیادت غائب رہی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ میں جانے کا مثبت پیغام دیا، توشہ خانہ کے سارے فائدے بشریٰ بی بی کو ملے۔

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد جلاؤ گھیراؤ شروع ہوا۔ حکومت آئین کے تحت فوج بلاتی ہے جس پر عمل کرنا ریاستی ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی، اس دوران جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور مبینہ طور پر 6 مظاہرین کی موت واقع ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک درجن سے زیادہ کارکنوں کی موت کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود، جب تک بشریٰ بی بی کی ان تک رسائی نہیں وہ محفوظ ہیں، فیصل واوڈا

آج عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے ڈی چوک واقعہ پر شہباز شریف اور محسن نقوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp