فوج اور پی ٹی آئی کے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے، فیصل واوڈا

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی اور سینیٹر وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ فوج اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے وہ کسی کے خلاف نہیں۔

’عمران خان کی جان بچانا سب سے اہم ہے‘

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اس طرف لے جایا جارہا ہے کہ ان کی جان لے لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان بچانا سب سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر ان کی جان جائے گی تو یہ لوگ ماتم کریں گے اور سب فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سازش کے تحت پاگل قرار دلوانے کی کوشش ہورہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور ان کے حواری عمران خان کی جان پر رحم کریں۔

’خیبر پختونخوا میں گورنرراج نہیں لگے گا‘

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا اور جہاں تک میرے اختلاف کا تعلق ہے وہ انتشاری سیاست سے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزدار گینگ نے کرپشن کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج نہیں لگے گا۔

’فوج کے خلاف پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے‘

انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں بھی درباری کلچر ہے۔

مزید پڑھیے: عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود، جب تک بشریٰ بی بی کی ان تک رسائی نہیں وہ محفوظ ہیں، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جن لوگوں کو بے شرم اور بے غیرت کہا وہ بھی ہاتھ باندھ کرکھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کو نکلوانے میں بھی بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھا اور میرے اور علیم خان کے خلاف بھی انہی کے ایما پرسب کچھ ہوا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی زندگی بچانے کے لیے حکومت سمیت جس سے بھی بات کرنی پڑی کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد سے عمران خان مختلف پارٹی گروپوں میں گھرگئے۔

’حکومت نے احتجاج کو مس ہینڈل کیا‘

فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ کے خلاف عوام میں نفرت ہے۔ انبہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے احتجاج کو مس ہینڈل کیا جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کا سب کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا حکمت عملی بہت مضبوط ہے اور عمران خان نے جس دن فیصلے اپنے ہاتھ میں لے لیے اس دن سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ

علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا

تیسرا ون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات

ویڈیو

اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں غیر محفوظ کیوں، اور نصرت جاوید نے بھارت میں حیران کن چیز کیا دیکھی؟

کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملے، تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا

کالم / تجزیہ

ایک کہانی جس کا انجام توقع کے برعکس نکلا

مغربی لٹریچر اور ہمارے نوجوان علما

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے