پی ٹی آئی شاید اب کبھی احتجاج کی کال نہ دے سکے، رانا ثنااللہ

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب اتنی جلدی دوبارہ احتجاج کی پوزیشن میں نہیں آئے گی، اور شاید اب یہ کبھی احتجاج کی کال نہ دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا گورنر فیصل کریم کنڈی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے انکار کیا، ہم پہلے بھی بات چیت کے لیے تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پشتونوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو نہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور نہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کے خلاف ہر بات کو ہمیشہ ابھارتی ہے، اسلام آباد میں پکڑنے والوں کا قصور نہیں آنے والوں کا قصور ہے جو مسلح ہوکر آئے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

رانا ثنااللہ نے کہاکہ جو لوگ معصوم لوگوں کو گمراہ کرکے اسلام آباد لائے وہ ذمہ دار ہیں، سیدھی گولیاں تو احتجاجی مظاہرین کی جانب سے چلائی گئیں جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور 250 تک زخمی ہیں۔ جو لوگ پورے معاشرے کو تکلیف دیتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

ویڈیو

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟