عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق صدر عارف علوی کی درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست  کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت 12 دسمبر تک سابق صدر عارف کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: سابق صدر عارف علوی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

عارف علوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی انتقام کی وجہ سے نامعلوم ایف آئی آرز میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ہم نے مقدمات کے اندراج سے متعلق حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی ہے۔  جسٹس ثنا اکرم منہاس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس مرحلے پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کررہے، یہ اپنے آپ کو کچھ دن کے لیے بچالیں گے۔

سابق صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، جس پر جسٹس ارباب علی ہکڑو نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے ایف آئی آرز نہیں، تو ہم کیسے روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

عارف علوی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سابق صدر کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔ اس موقع پر سابق صدر عارف علوی نے بات کرنے کی اجازت طلب کی تو عدالت نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔ جسٹس ثنا اکرم منہاس نے کہا کہ آپ کے وکیل دلائل دے چکے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ مقدمات کی رپورٹ 2 گھنٹے میں منگوا سکتے ہیں، جس پر اسسٹنٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ وقت درکار ہوگا، اتنے کم وقت میں مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی تک احتجاج، عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکنوں سے حلف لے لیا

بعدازاں، عدالت نے عارف علوی کو درج کسی  بھی مقدمے میں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آج کے بعد اگر کوئی ایف آئی آر ہوئی تو اس بارے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے عارف علوی کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ عارف علوی نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض 3 مقدمات میں سابق صدر کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے