نوشکی سے اغوا ہونے والے مزدور بحفاظت بازیاب

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے اغوا ہونے والے 6 مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مزدوروں کو 28 نومبر کی رات مسلح افراد نے ڈیم پر کام کرتے ہوئے اغوا کیا تھا، گزشتہ شب مزدوروں کو لیویز فورس کی مدد سے زرین جنگل سے بازیاب کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

نوشکی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو نوشکی انتظامیہ اور لیویز فورس کی کوشش سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ بازیاب کرائے گئے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا، مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مزدوروں کے لیے بلوچستان ’نوگو ایریا‘، وہاں مزدوری سے بھوکے رہنا بہتر ہے، اہل خانہ

مسلح افراد نے وہاں قائم لیویز چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے علاوہ مزدوروں کے کیمپ کو نذر آتش بھی کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی حکومت نے ان کا احتساب نہیں کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

ناگا خاتون کی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ناگا جدوجہد کے لیے حمایت کی اپیل

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی