مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے سینیئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کے روز ایک بار پھر پابندی عائد کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر انہیں دوبارہ گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

میر واعظ نے جمعہ کے روز بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہر جمعہ کو اس طرح کی من مانی پابندیاں عائد کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکام واقعی اپنے ہی بیان کردہ معمول کے حالات پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں بار بار جامع مسجد جانے سے روکنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جب حکام خود اپنے بیانیے پر اتنا اعتماد نہیں کرتے کہ انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت دی جائے تو پھر معمول کے حالات کے اس دعوے کی کیا حیثیت اور اعتبار باقی رہ جاتا ہے۔

دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ ربیع الاول ایسا اہم موقع ہے جب مسلمان نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور سنت سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط کریں اور آپ ﷺ کے پیغامِ ایمان، رحمت، شفقت، عدل، حسنِ اخلاق اور انسانیت کی خدمت پر غور کریں۔

دریں اثنا جامع مسجد کی انتظامی تنظیم انجمن اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ صدیوں پرانی روایت کے مطابق پیر 17 اگست، 3 ربیع الاول کو میر واعظ عمر فاروق سری نگر کے خواجہ بازار میں واقع تاریخی خانقاہ نقشبند صاحبؒ میں خصوصی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے اہلکار ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کا شکار، حالت نازک

انجمن اوقاف کے مطابق یہ خصوصی پروگرام خواجہ دگر کے موقع پر منعقد ہوگا اور اس کا وقت نمازِ ظہر سے نمازِ عصر تک مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

سیلینا گومز اور والدہ لاکھوں ڈالرز فراڈ کے مقدمہ میں پھنس گئیں

سابق فوجیوں کی فیلڈ مارشل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھرپور شرکت، پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی