کراچی: جائیداد کے لالچ میں سگے بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں 2 سگے بیٹوں نے جائیداد کے لالچ میں اپنی حقیقی ماں کو رسی کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اورفرار ہو گئے۔

مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی پریشان چوک کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں مقتولہ کی شناخت 40 سالہ عزت پری زوجہ میر زادہ کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف کے مطابق مقتولہ 5 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ماں تھی اور 5 ماہ قبل مقتولہ کے شوہر میرزادہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ جس کے بعد گھرمیں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:لیاری کا گینگسٹر رحمان ڈکیت جس نے اپنی ماں کو بھی نہیں بخشا

جمعرات کی صبح قریباً ساڑھے 8 بجے کے قریب مقتولہ کے سگے بیٹوں خلیل اور مختیار نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو گھر سے باہر بھیجا اور رسی کی مدد سے اپنی ماں کا گلا گھونٹا اور قتل کردیا۔ دونوں بھائی سگی ماں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

مقتولہ خاتون کا آبائی تعلق کے پی کے سے تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خاتون کے قتل میں استعمال کی جانے والی رسی اور دیگر واقعاتی شواہد کی روشنی میں خاتون کے قتل میں ملوث اس کے سگے بیٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل