پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک طویل عرصے تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آرہے تھے تاہم اب ان میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

حسینہ واجد کی بھارتی کٹھ پتلی حکومت کا عوامی انقلاب کے ذریعے 5 اگست کو خاتمہ اور عبوری حکومت کا قیام بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔؎

یہ بھی پڑھیں: برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ روابط جاری رہیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اوربراہ راست ہوائی سفر طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا تاہم اب بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب عالم نے اعلان کیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی جس سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تعاون سے دونوں ممالک کے درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے لیے نمائش منعقد کی جائے گی۔

ایس ایم محبوب عالم نے پاکستان کی کاروباری برادری کو جنوری 2025 میں ڈھاکہ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’بنگلہ دیش 80 ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے‘۔

حیدرآباد چیمبر کے صدر محمد سلیم میمن نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیے: پاک – بنگلہ دیش تعلقات میں غیر معمولی بہتری، ویزا میں آسانی، دہائیوں بعد چینی درآمد

اس موقع پر حیدر آباد چیمبر کے صدر نے 11 نومبر کو پاکستان سے بنگلہ دیش کے لیے پہلی براہ راست کارگو پرواز کا بھی ذکر کیا۔

حیدرآباد چیمبر کے صدرنے بنگلہ دیشی تاجروں کو پاکستان میں نمائشوں میں شرکت کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کی بنگلہ دیش میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت پر اظہار تشویش

محمد سلیم میمن نے ڈھاکہ میں پاکستانی مصنوعات کے برآمد کنندگان کو درپیش کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھے گا۔

دریں اثنا معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سے براہ بنگلہ دیش کی پروازوں سے دونوں ممالک کی تاجر برادری فائدہ اٹھا کر کاروبار کو وسعت دی سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ