پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کہتی ہے صرف دو معاملات پربات کرنی ہے، پی ٹی آئی سیاسی گفتگوکرنا چاہتی ہے تو کرے ہم تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی مشروط پیش کش کے بعد بات چیت کیسے ہوسکتی ہے،اگرسول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی ہے تو وہ بری طرح ناکام ہوگی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ساڑھے 10 بجے اسلام آباد سے فرار ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی