ہماری منزل دمشق ہے‘، شام میں برسرپیکار باغیوں نے اپنا ہدف واضح کر دیا’

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں حلب اور حماہ پر کنٹرول کے بعد باغی اہم شامی شہر حمص تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں مقیم پاکستانیوں کے لیے وزارت خارجہ کی ایڈوائزری

مشرق وسطیٰ کے اہم ملک شام میں گزشتہ ہفتے رونما والی ڈرامائی صورتحال میں باغیوں کی جانب سے حلب کا کنٹرول حاصل کرنے بعد سے اب تک ان کی پیشقدمی جاری ہے، چند روز قبل حماہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے والے باغی اب شام کے اہم شہر حمص تک پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمص کے اطراف میں باغیوں نے باغیوں نے شامی فوج کے پسپا کر دیا ہے۔ اور پیشقدمی کرتے ہوئے شہر کے دو قصبات پر قابض ہوچکے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق باغیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ حمص کے وسط تک پہنچ چکے ہیں، جب کہ شام کے ایک اور شہر السویدا میں ان کی جنگجو شامی افواج سے برسرپیکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد، امریکا کا ایران سے شام میں عدم مداخلت کا مطالبہ

اس حوالے سے باغی گروپ ’تحریر الشام‘ سربراہ ابو محمد الجولانی کا کہنا ہے کہ ان کی منزل شامی دارالحکومت دمشق ہے۔

واضح رہے کہ شام 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران حماہ شہر اب تک حکومت کے کنٹرول میں تھا۔ جب کہ حلب پر قابض ہونے کے بعد باغیوں کا پسپا ہونا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp