وزارت خارجہ نے شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں حکومتی فوج کے خلاف لڑنے والے اتحادی جنگجو کون ہیں؟
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر وہ وہاں غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ جب تک حالات بہتر نہ ہوں تب تک غیر ضروری سفر نہ کیا جائے اور جو شہری اس وقت دمشق میں ہیں وہ خاص احتیاط برتیں۔
مزید پڑھیے: شام کی لڑائی کے علاقائی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، اقوام متحدہ
دمشق میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ وہ سفارتخانے سے فون نمبر +963 987 127 822 اور +963 990 138 972 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔